عام آدمی پارٹی نے گجرات میں اپنی سرگرمی بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ
پارٹی کی سیاسی امور کی کمیٹی (پی اے سی) کی دہلی کے وزیر اعلی اروند
کیجریوال کی رہائش گاہ پر ہوئی میٹنگ میں لیا گیا۔ کیجریوال بنگلورو میں
قدرتی طبی مرکز سے علاج کراکر کل واپس لوٹے ہیں۔ کیجریوال 26 فروری کو
گاندھی نگر میں ایک ریلی سے خطاب کریں گے۔ واضح رہے کہ
گجرات میں اس سال
اسمبلی الیکشن ہونا ہے۔
دہلی کے وزیر سیاحت کپل مشرا نے کچھ دن پہلے گجرات اسمبلی انتخابات کے بارے
میں کہا تھا کہ عام آدمی پارٹی وہاں لڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ گجرات کے
عوام تبدیلی چاہتے ہیں۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ قومی دارالحکومت
میں آئندہ میونسپل انتخابات کے لئے کل سے امیدواروں کے انتخاب کا عمل شروع
ہو جائے گا۔